• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘عمران خان عدالتوں کی مدد سے عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں’

عدالت کی جانب سے گاڑی میں حاضری لگوانا ایک وی آئی پی سلوک ہے۔ کیا اس ملک میں عام آدمی کو یہ حق حاصل ہے؟ کل عدالت کہہ دے گی کہ آپ گھر بیٹھے رہیں اور عدالتی اہلکار آپ کے گھر آ کر حاضری لگوا لے گا۔ اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا مقبولیت کی۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 18, 2023
in خبریں
20 0
0
24
SHARES
113
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لاہور ہائی کورٹ ایک جانب نہر پہ لگے درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیتی اور دوسری جانب اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے نہر کو آلودہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالتوں کا یہ دہرا رویہ ہے اور عمران خان عدالتوں کی مدد سے عدالتوں پر چڑھائی کر رہے ہیں۔ عدلیہ کو آنکھیں دکھانے کے لئے انہیں عدلیہ کے ایک حصے کی حمایت حاصل ہے۔ وہ عدلیہ کے ایک حصے کے لاڈلے بن کر دوسرے حصے کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ مجھے قوی امید ہے لاہور ہائی کورٹ کل آئی جی اور سی سی پی او کو کٹہرے میں کھڑا کر کے ہتھکڑیاں لگوا دے گی۔ یہ کہنا ہے مزمل سہروردی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ تمام کارروائی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ عمران خان نے اپنے اوپر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی۔ دوسری بات یہ کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو جائیں تب بھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ تیسری بات یہ کہ عدلیہ کا ایک حصہ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ انہیں مکمل سپورٹ کر رہی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس طرح ان کی مدد نہیں کر رہی۔

RelatedPosts

‘عمران خان کے کارناموں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے’

گورنر جنرل غلام محمد جنہوں نے سیاست میں فوجی اور عدالتی مداخلت کی بنیاد رکھی

Load More

انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے گاڑی میں حاضری لگوانا ایک وی آئی پی سلوک ہے۔ کیا اس ملک میں عام آدمی کو یہ حق حاصل ہے؟ کل عدالت کہہ دے گی کہ آپ گھر بیٹھے رہیں اور عدالتی اہلکار آپ کے گھر آ کر حاضری لگوا لے گا۔ اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہوگی یا مقبولیت کی۔ عمران خان ثابت کر رہے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں اور یہ ثابت کرنے میں عدلیہ کا ایک حصہ بھی انہیں مکمل سپورٹ کر رہا ہے۔

تحقیقاتی صحافی اعزاز سید نے کہا کہ عمران خان نے معمول بنا لیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے جب بھی گھر سے نکلتے ہیں کارکنان کو شیلڈ بنا کر ساتھ لاتے ہیں تاکہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ پولیس کی کوشش ہوتی ہے کوئی جانی نقصان نہ ہو جائے اور عمران خان اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ عمران خان کو پرامن طریقے سے عدالت میں لانے کے دو طریقے ہیں؛ پہلا یہ کہ عدلیہ ان پر کارکنان ساتھ لانے پر پابندی عائد کرے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ان کی گرفتاری ہو جائے اور عدالت میں ان کا ٹرائل کیا جائے۔

صحافی افضل سیال نے بتایا کہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر پچھلے ڈیڑھ دو ماہ سے کیمپ لگے ہوئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج کے آپریشن کے بعد تمام تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔ 60 سے 70 حامیوں نے مزاحمت کی جب پولیس نے گھر کے اندر سرچ آپریشن کیا۔ پولیس پر آج بھی پٹرول بم پھینکے گئے۔ ایک کارکن نے فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں اسلحہ، کینچے اور پتھر گھر سے برآمد کیے اور لگ بھگ 60 آدمیوں کو گرفتار کیا۔

پروگرام کے میزبان مرتضیٰ سولنگی تھے۔ ‘خبر سے آگے’ ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹپاکستان تحریک انصافپاکستانی عدلیہپی ٹی آئیجوڈیشل کمپلیکس اسلام آبادزمان پارک آپریشنعدلیہ کا جھکاؤعمران خان کی حفاظتی ضمانتعمران خان کی عدالت میں پیشیلاہور ہائی کورٹ
Previous Post

زمان پارک میں پولیس کا آپریشن ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے

Next Post

ظل شاہ، عمران خان کا پروپیگنڈہ، اور محسن نقوی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب دور – حامد میر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے...

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن...

Load More
Next Post
ظل شاہ، عمران خان کا پروپیگنڈہ، اور محسن نقوی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب دور – حامد میر

ظل شاہ، عمران خان کا پروپیگنڈہ، اور محسن نقوی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب دور - حامد میر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In