• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مئی 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نےغریب اور امیر آدمی کے دوپاکستان الگ کردیے ہیں۔ ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے پیٹرول کی زیادہ قیمت ادا کریں گے۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 20, 2023
in خبریں
31 1
0
حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان
37
SHARES
176
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ امیر اور غریب کے لئے پیٹرول کی قیمتوں میں فرق ہوگا۔ غریب عوام کو پیٹرول 100 روپے سستا جبکہ امیروں کو 100 روپے مہنگا دستیاب ہو گا۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی جیسے بنائی گئی ویسے ہی اسے ختم کیا جارہا ہے

پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Load More

وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نےغریب عوام کیلئے 100 روپےسستا جبکہ امیرطبقے کیلئے پیٹرول 100 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نےغریب اور امیر آدمی  کے دوپاکستان الگ کردیے ہیں۔ ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے والے پیٹرول کی زیادہ قیمت ادا کریں گے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ  گزشتہ روز میڈیا پر خبریں تھیں کہ 50 روپے کم کیے جائیں گے تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اسے 100 روپے تک کم کریں۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ غریب، امیر کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت کا 100 روپے کم دے گا۔

وفاقی وزیر نےغریب عوام کیلئے گیس کی قیمت میں بھی کمی کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت  غریب ایک چوتھائی بل ادا کریں گے جبکہ امیر چار گنا زیادہ پیسے دیں گے۔ گیس کے ٹیرف الگ کرنے پر یکم جنوری سے نفاذ ہو چکا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ امیر اور غریب کے ٹیرف میں فرق کی پالیسی ابھی صرف دو چیزوں (گیس اور پیٹرول) پر ہے تاہم جلد یہ پالیسی ہرچیز میں نظر آئے گی۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک سے قبل پیٹرول کے صارفین کے لیے ‘پیٹرول ریلیف پیکج’ کا اعلان کیا تھا جس  کے تحت مہنگائی کے ستائے عوام کو خاطر خواہ ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے مطابق پٹرولیم ریلیف پروگرام کم آمدنی والے افراد کو 50 روپے فی لیٹر کی چھوٹ فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے صارفین جو موٹر سائیکل، رکشہ، 800 سی سی آٹوموبائلز اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے مالک ہیں انہیں پٹرولیم امداد دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام جلد شروع ہو جائے گا اور اس پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں کی شراکت سے ایک مکمل حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے افراد اکثر موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور پیٹرول کی سبسڈی غریبوں کی مدد کرے گی۔ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود حکومت غریب عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Tags: economic crisisInflationpakistanPetrol pricesrelief in petrol priceShehbaz Sharif
Previous Post

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

Next Post

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 'حقیقی آزادی' کی تحریک چلا رہے تھے۔ اگر ان کی آزادی حاصل کرنے کی تحریک...

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...

Load More
Next Post
پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit