اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی مافیا بھی سسلین مافیا کی طرح رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک محفوظ رہے۔
In a similar vein to the "Sicilian mafia", the Pakistani mafia uses tactics of bribe, threat, blackmail and begging to pressurise state institutions and judiciary in order to protect their billions of money laundering stashed abroad.https://t.co/DcXWNZntq3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019