ملازمت سے استعفیٰ دینے والے دیانتدار ڈاکٹر نے 3 سال کی تنخواہ واپس کر دی

ملازمت سے استعفیٰ دینے والے دیانتدار ڈاکٹر نے 3 سال کی تنخواہ واپس کر دی

لاہور: شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دیانتدار ڈاکٹر حمزہ صدیق نے بیرون ملک سے واپس آکر تنخواہ کی مد میں اپنے اکاؤںٹ میں آنے والے 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو لوٹا دیے۔


شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حمزہ ساڑھے 3 سال قبل استعفیٰ دیکر کینیڈا چلے گئے تھے لیکن ان کی تنخواہ مسلسل اکاؤنٹ میں آتی رہی۔







وطن واپسی پر ڈاکٹر حمزہ اکاؤنٹ بند کرانے بینک گئے تو انکشاف ہوا کہ اس میں تنخواہ کے 35 لاکھ روپے پڑے ہیں جس پر انہوں نے یہ رقم واپس کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

ڈاکٹر حمزہ نے بتایا کہ خود شیخوپورہ جاکر 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو واپس کیے تو ہسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ (ایم ایس) نے تعریفی لیٹر جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو رقم واپس کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 22 ہزار روپے بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔