قومی کرکٹر محمد حفیظ کی تازہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

قومی کرکٹر محمد حفیظ کی تازہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ کی تازہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔

محمد حفیظ ان دنوں کیریبیئن لیگ کھیلنے کیلیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ سینٹ لوشیا میں موجود معروف گندھک کے چشمے کی سیر کی اور وہاں اپنی تصایر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔







محمد حفیظ کی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔











سینٹ لوشیا کے اس چشمے کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کی مٹی لگانے سے چہرہ شاداب ہوتا ہے۔