• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ان کی بھول ہے کہ مسلم لیگ (ن) گھبرا جائے گی، نواز شریف

نیا دور by نیا دور
اکتوبر 11, 2019
in انصاف, خبریں, سیاست, قومی, میگزین
3 0
0
ان کی بھول ہے کہ مسلم لیگ (ن) گھبرا جائے گی، نواز شریف
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔

احتساب عدالت میں کیس کی کارروائی کا آغاز ہوا تو نیب کے تفتیشی افسر نے نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ نواز شریف کو گرفتاری کے وقت ورانٹ گرفتاری دکھائے گئے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ورانٹ گرفتاری باقاعدہ دکھا کر نوازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

RelatedPosts

آرمی چیف تعیناتی کے وقت مارشل لاء نافذ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا؛ شہباز شریف

‘نیب کے طلب کرنے پر عمران خان حاضر نہ ہوئے تو گرفتار ہو جائیں گے’

Load More

ن لیگ پرایک اور جمعہ بھاری
نیب نے چوھدری شوگر مل کیس میں بھی نواز شریف کو گرفتار کر لیا۔#NayaDaur #AC #NAB #Pakistan@pmln_org @MaryamNSharif pic.twitter.com/5DPoNUA5nk

— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) October 11, 2019

اس کے بعد نواز شریف نے روسٹرم پر آ کر اپنا بیان دیا، عدالت میں رش کی وجہ سے نواز شریف کو روسٹرم پر پہنچنے میں شدید مشکل پیش آئی۔ سابق وزیر اعظم نے روسٹرم پر آ کر اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح نیب کے لوگ آئے، میں نے کہا کہ میرا وکیل سے رابطہ نہیں ہوا جو الزامات لگائے ہیں وہ پڑھے ہیں، صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ 1937 سے 1971 تک پیسہ کاروبار سے آیا، میرے والد کاروباری آدمی تھے اور ہمارا اس زمانے میں سٹیل کا کام تھا، اس وقت کی حکومت نے تمام ادارے قومیا لیے، ہماری ملز بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بتائیں کرپشن کہاں ہوئی ہے، میں اس ملک میں وزیر بھی رہا اور تین مرتبہ وزیراعظم بھی رہا، پانچ مرتبہ کی وزارت میں ایک پیسہ کی کرپشن دکھا دیں، کرپشن دکھا دیں میں سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا، سیاست میں بہت بعد میں آیا، اثاثے پہلے کے ہیں، اس میں اونچ نیچ کہاں ہیں، یہ نیب میرے لیے بنائی گئی، یہ مشرف نے صرف میرے لیے بنائی تھی، یہ ایک کالا قانون ہے، جو صرف مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کےخلاف استعمال ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں، میری اتنی مخالفت ہے، یہ مجھے کالا پانی لےجانا چاہتے ہیں، نیب گوانتا ناموبے لے جانا چاہتی ہے تو یہ ان کی بھول ہے کہ مسلم لیگ (ن) گھبرا جائے گی۔

نواز شریف کے بیان کے بعد نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2016 میں نواز شریف سب سے زیادہ شئیر ہولڈر پائے گے، نوازشریف چوہدری شوگر مل اور شمیم شوگر مل میں شئیر ہولڈر تھے، 1992 میں چودھری شوگر مل قائم کی گی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ نواز شریف 1992 میں 43 ملین شئیرز کے مالک تھے، چوہدری شوگر مل میں مریم نواز، شہباز شریف سمیت دیگر افراد شئیر ہولڈر تھے، میاں نوازشریف نے 1992 میں اتنے شئیرز کیسے حاصل کیے یہ نہیں بتایا گیا، نواز شریف کو 1 کروڑ 55 لاکھ روپے 1992 میں بیرون ملک کی ایک کمپنی نے فراہم کیے، اس بیرون ملک والی کمپنی کا مالک کون ہے؟ آج تک معلوم نہیں ہوسکا۔

نیب پراسیکیوٹر کے بعد نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چوہدری شوگر مل کے ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈر کبھی بھی نہیں رہے، ان کے اثاثوں کی چھان بین پہلی بار نہیں ہو رہی، ان کے تمام تر اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، پاناما لیکس کی کمیٹی نے بھی تمام تحقیقات کیں، نواز شریف پر سیاسی کیس بنائے گئے ہیں۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے موقف کو اپنا ہی موقف سمجھتے ہیں اس لیے ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

الیکشن کے فوراً بعد اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا، نوازشریف#NayaDaur #Pakistan@pmln_org @MoulanaOfficial pic.twitter.com/qsfa41iyt4

— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) October 11, 2019

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ نے انتخابات کے بعد اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں استعفے نہ دینے پر قائل کر لیا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ان کی بات میں وزن تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آج مولانا فضل الرحمٰن کی بات کو رد کرنا بالکل غلط ہوگا۔

نواز شریف نے مولانا کےمارچ کی حمایت کردی۔
“مولانا نے الیکشن کے فوری بعد استعفوں کی بات کی تھی ہم نے کہا تھا نہیں حالانکہ ان کی بات میں وزن تھا۔ آج مولانا کی بات کو رد کرنا بالکل غلط ہو گا۔میں نے کل شہباز شریف کو لکھ کر بھیج دیا ہے۔”نواز شریف#NayaDaur @pmln_org @MoulanaOfficial pic.twitter.com/eeca6HYs1Z

— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) October 11, 2019

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مخالف احتجاج کے حوالے سے وہ مولانا صاحب کے جذبے کو بھی سراہتے ہیں۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھی جب کہ پولیس نے عدالت کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے، پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے احاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی جس نے کارکنان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

کئی کارکنان کمرہ عدالت کے اندر بھی جا پہنچے جہاں انتہائی بدنظمی پیدا ہوگئی اور دھکم پیل کے باعث کمرہ عدالت میں رکھی ٹیبل بھی ٹوٹ گئی۔

Tags: احتساب عدالتچوہدری شوگر ملز کیسچیئرمین نیبنواز شریفنیب
Previous Post

’ہم یہ سب برداشت کر لیں گے لیکن شاید یہ حکومت برداشت نہ کر سکے‘

Next Post

’دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے‘

نیا دور

نیا دور

Related Posts

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

ریاستی اداروں کے باہمی اختلاف کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہوا؛ علی وزیر

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے...

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

انتخابات ملتوی ہونے کا معاملہ، سینئر قانون دان کا الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینے کا مراسلہ

by نیا دور
مارچ 23, 2023
0

پنجاب میں عام انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن...

Load More
Next Post
’دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے‘

’دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In