پاکستان میں 7 ایسے سمارٹ فونز جو 20 ہزار سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہیں

پاکستان میں 7 ایسے سمارٹ فونز جو 20 ہزار سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہیں
سمارٹ فونز دورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت ہیں، لیکن مہنگے سمارٹ فونز خریدنا ہر کسی کے بس کا کام نہیں۔ اگر آپ کا بجٹ کم ہو تو نیا سمارٹ فون خریدنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی مسئلہ ہے تو پریشان نہ ہوں۔ مارکیٹ میں 7 سمارٹ فونز ایسے بھی ہیں جو 20,000 روپے سے بھی کم قیمت میں خریدے جا سکتے ہیں۔

ٹیکنو سپارک 4



ٹیکنو سپارک 4 اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.52 ڈسپلے، 720 * 1500 ریزولوشن اور 3500 ملی ایمپئر آورز بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ دو گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم اس میں موجود ہیں۔ اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج ہے اور 128 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اور اِس کا فرنٹ کیمرا 8 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا رکھا گیا ہے۔ ٹیکنو سپارک 4 کی قیمت ہے 15,999 روپے ہے۔

اِنفِنِکس ہاٹ 8



16,999 روپے میں اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.52 اِنچ ڈسپلے 720 * 1600 ریزولوشن سے مُزیّن ہے۔ اِس میں 2 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم موجود ہے مزید اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ علاوہ ازیں اس سمارٹ فون میں 5000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے، مطلب آپ ایک دن سے زیادہ بنا چارج کیے موبائل استعمال کر سکتے ہیں اور فرنٹ کیمرا 8 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا رکھا گیا ہے۔

نوکِیا 3.2



نوکِیا 3.2 میں اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 720 * 1520 ریزولوشن کیساتھ 6.2 اِنچ ڈسپلے، 1.8 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم موجود ہے ۔ اِس میں 16 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 400 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید اِس میں بیٹری 4000 ملی ایمپئر آرز کی استعمال کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ 5 میگا پِکسلز فرنٹ کیمرا اور 13 میگا پکسلز بیک کیمرا سے مزین ہے۔ اِن سب فیچرز کیساتھ نوکیا 3.2 کی قیمت صرف 18,299 روپے ہے۔

نوکِیا 2.2



یہ فون 18,700 روپے میں اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 5.71 ڈسپلے اور 720 * 1520 ریزولوشن کیساتھ آتا ہے۔ 2.0 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم ایک اچھی سپیڈ کو یقینی بناتے ہیں۔ میموری میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 400 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بیٹری 3000 ملی ایمپئر آرز کی رکھی گئی ہے جو لمبے عرصے تک چل سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔

اوپو اے 1 کے



اوپو اے 1 کے 18,999 روپے میں اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.1 ڈسپلے، 720 * 1560 ریزولوشن 2 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم کیساتھ آتا ہے۔ اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 8 میگا پکسلز کا ہے اور بیٹری 4000 ملی ایمپئر آرز کی استعمال کی گئی ہے۔

رئیل می سی 2



رئیل می سی 2 کی قیمت 19,999 روپے ہے۔ یہ اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.1 ڈسپلے 720 * 1560 ریزولوشن کیساتھ آتا ہے۔ 2 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم ایک اچھی سپیڈ کا تعین کرتے ہیں۔ یہ 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ 4000 ملی ایمپئر آرز کی بیٹری کیساتھ آتا ہے اور اِسکا فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔

ہُواوے وائے 5



ہُواوے وائے 5 کی قیمت 19,999 روپے ہے جو اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 5.71 اِنچ ڈسپلے اور 720 * 1520 ریزولوشن کیساتھ آتا ہے۔ اِس میں 2.0 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 3020 ملی ایمپئر آرز کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ مزید اِس میں 16 اور 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔