معروف گلوکارہ کی انتہائی نامناسب ویڈیوز اور برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

معروف گلوکارہ کی انتہائی نامناسب ویڈیوز اور برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
امریکی گلوکارہ و ادکارہ ڈیمی لواٹو کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اس پر اداکارہ کی انتہائی نامناسب ویڈیوز اور برہنہ تصاویر شیئر کردی گئیں۔ ڈیمی لواٹو کی فحش ویڈیوز اور برہنہ تصاویر ایک گھنٹے تک اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر موجود رہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لواٹو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ ہیکرز نے پاپ گلوکارہ کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اداکارہ کی انتہائی نامناسب ویڈیوز اور برہنہ تصاویر شیئر کیں جو ایک گھنٹے تک ایپلی کیشن پر موجود رہیں۔



رپورٹس کے مطابق اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی برہنہ تصاویر میں سے بہت ساری تصاویر ڈیمی لواٹو کی ذاتی تصاویر تھیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں شیئر نہیں کیا تھا۔



اسنیپ چیٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر بھی ان کی کچھ نامناسب اور فحش ویڈیوز شیئر کی گئیں۔



 










View this post on Instagram



















 

Thanks @caesarspalace for the ride to @phvegas to see #theXperience.. definitely one for the books!!!


A post shared by Demi Lovato (@ddlovato) on






ڈیمی لواٹو خود بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا ایپس اور سائٹس پر اپنی بولڈ اور نیم عریاں تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔



واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی معروف اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اس پر فحش ویڈیوز اور برہنہ تصاویر جاری کی گئی ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کر کے ان پر نامناسب مواد شیئر کیا جاتا رہا ہے۔