نیلم منیر کے آئٹم نمبر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ میمز

نیلم منیر کے آئٹم نمبر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ میمز
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ "خوابوں میں" منظر عام پر آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ تاہم، انہوں نے آئٹم سانگ کر نے پر اپنا ردعمل انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بننے والی فلم " کاف کنگنا" میں خوبرو پاکستان اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم نمبر شامل کیا گیا ہے۔ نیلم منیر کے اس آئٹم نمبر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر نیلم کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گانا صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ ہے، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ سب یہ جانتے ہیں کہ میں جو کرتی ہوں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گے اور اس فلم کو ضرور دیکھیں گے، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں۔

اداکارہ کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین دلچسپ میمز شئیر کر رہے ہیں۔ آپ بھی ان دلچسپ میمز کو انجوائے کریں۔