مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی

مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگا دی
مظفرگڑھ میں نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کی مطابق آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

ورثا کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق طالبعلم یعقوب مدرسے سے اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں کھیت میں چھپے نامعلوم شخص نے اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔