نواز شریف کو پلیٹلیٹس لگانے کے لئے مطلوبہ خون کا عطیہ کس نے دیا تھا؟

نواز شریف کو پلیٹلیٹس لگانے کے لئے مطلوبہ خون کا عطیہ کس نے دیا تھا؟
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ان کے ادارے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو مطلوبہ خون فراہم کرنے میں مدد کی تھی۔

ترجمان نیب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نوازشریف کو خون دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کے بیٹے یا نیب کے کسی افسر نے میاں نواز شریف کو خون نہیں دیا، نیب حکام نے صرف خون کی فراہمی میں مدد کی تھی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس (خون کے سفید خلیے) خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے، جس کے سبب انہیں او پازیٹیو خون کی ضرورت تھی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا۔ تاہم، بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔

ہم نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق ایک نجی کالج کے چار طالب علموں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خون دیا تھا۔

یاد رہے کہ نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز علاج میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں پلیٹلیٹس میں کمی کے ساتھ ساتھ متعدد بیماریوں کا سامنا ہے۔