پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے انعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے انعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 5 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔

 

انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی او اے کی جانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے، انعام بٹ نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتا ہوں۔