کوئی سلنڈر نہیں پھٹا، عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ بتا دی

کوئی سلنڈر نہیں پھٹا، عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ بتا دی
پاکستان ریلوے کی ٹرین تیز گام میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوئی سلنڈر نہیں پھٹا، شارٹ سرکٹ سے بوگیوں میں آگ لگی۔

ٹرین حادثے کے حوالے سے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ کوئی گیس سلنڈر نہیں پھٹا، آگ بوگیوں میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔



عینی شاہد نے بتایا کہ سلنڈر جلنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ سٹیشن پر تمام سلنڈر چیک کروا کر ان کی گیس نکال دی گئی تھی۔ آگ اے سی سلیپر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ پنکھا بھی شارٹ تھا جو نیچے گرا، جس کے بعد آگ تیزی سے پھیلی اور ڈبے میں آگ لگنے کے باوجود ٹرین چلتی رہی۔ ٹرین کی زنجیر بھی کام نہیں کر رہی تھی جبکہ ڈبے میں آگ بجھانے کے لئے حفاظتی سامان بھی موجود نہیں تھا۔

لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے میں تبلیغی جماعت والوں اور مسافروں کی کوئی غلطی نہیں۔ یہ ریلوے حکام کی غفلت ہے جو اس حادثے کا سبب بنی۔

یاد رہے کہ حادثے میں 66 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا حدشہ ہے۔