"وزیراعظم نے دو دن میں استعفی دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا"

مولانا فضل الرحمان کی طرف سے وزیر اعظم کو دو روز میں استعفی دینے کی ڈیڈ لائن سے متعلق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایک بڑا دعوی کر دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے دو دن میں استعفی دیا تو وہ ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کسی صورت استعفی نہیں دیں گے۔ جن کو وزیر اعظم سے اختلاف ہے وہ پارلیمنٹ سے رجوع کریں، وزیر اعظم کو جتھے بندیوں میں دھمکیاں دے کر گھر نہیں بھیجا جا سکتا۔



واضح رہے کہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے یہ بیان مولانا فضل الرحمان کی طرف سے وزیر اعظم کو دو دن میں استعفی دینے کی وارننگ کے بعد دیا ہے۔