نیشنل گیمز 2019 میں خاتون ایتھلیٹ 6 گولڈ میڈل جیت کر سرفہرست

نیشنل گیمز 2019 میں خاتون ایتھلیٹ 6 گولڈ میڈل جیت کر سرفہرست
نیشنل گیمز 2019 پشاور میں اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان گیمز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے انفرادی ریکارڈز میں بہتری کے ساتھ ساتھ نئے نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں۔

نیشنل گیمز 2019 میں خاتون ایتھلیٹ نجمہ پروین نے 6 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ایتھلیٹ نے نیشنل گیمز 2019 میں 6 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

نجمہ پروین نے 100 میٹر کی ریس میں فتح حاصل کر کے پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔



واضح رہے کہ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا گیا تھا، 6 روز جاری رہنے والے ان مقابلوں میں ملک بھر سے 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 30 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 33ویں نیشنل گیمز کے مقابلے 11 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں جاری رہیں گے۔