پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، میکسیکن حریف کو ہرا دیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، میکسیکن حریف کو ہرا دیا
باکسنگ رنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرنے میکسیکن حریف کو چت کر کے ایک اور اہم فائٹ میں فتح حاصل کر لی ہے۔

دبئی میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرایا۔ دلچسپ و سننی خیز مقابلہ دونوں باکسروں کے درمیان آٹھ راؤنڈز تک جاری رہا، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی محمد وسیم کا حوالہ بڑھانے کیلئے دبئی میں موجود تھے۔ جنہوں نے پوری فائٹ دیکھی اور کامیابی کے بعد محمد وسیم کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔



کامیابی کے بعد اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر مجھے فخر ہے،  آج کی فتح پاکستانی بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔



واضح رہے کہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی یہ گیارہویں فائٹ تھی جس میں سے وہ 10 فائٹ جیت چکے ہیں۔ 10 فتوحات میں سے 7 بار انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔