فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام چل کیوں نہیں رہے؟

فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام چل کیوں نہیں رہے؟
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور اس کی شاخ انسٹاگرام کے سرورز ڈاﺅن ہوگئے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فیس بک میسنجر پر نہ تو پیغامات بھیجے جارہے ہیں اور نہ ہی ریسیو ہورہے ہیں۔ پاکستان میں میسنجر کا مسئلہ ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا تاہم انسٹاگرام پاکستان میں بھی خرابی کا شکار ہے جس کے باعث نئی پوسٹیں اپ لوڈ نہیں ہورہیں اور نہ ہی انسٹاگرام ریفریش ہورہا ہے۔

تاحال یہ پتانہیں چل سکا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام میں خرابی کی وجہ کیا ہے اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام سے متاثر ہونے والے سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کا رخ کرکے اپنے مسائل بیان کر رہے ہیں جس کے باعث ’انسٹاگرام ڈاﺅن‘ کا ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔