ٹک ٹاک گرل حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار
پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ سوشل میڈیا سٹار سمجھی جاتی ہیں۔

حریم شاہ کو چند روز قبل کراچی میں اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گئیں تاہم اب انہیں پاکستان کے بعد دبئی میں بھی جنسی  طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حریم شاہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں دبئی کے مال میں درجنوں لوگوں نے گھیر لیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔



حریم شاہ نے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ مجھے دبئی میں شاپنگ مال کے افتتاح کے لیے بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا لیکن اس دوران سو سے زائد پاکستانیوں نے مجھے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ مجھے دھکیلا اور لات ماری۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس طرح آپ لوگ اپنی خاتون سے ایسا رویہ رکھتے ہیں؟

واضح رہے کہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں اور انہیں اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔