• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اگست 14, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

توہین مذہب کیس: عدالت نے اسکالر جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی

نیا دور by نیا دور
دسمبر 21, 2019
in انسانی حقوق, انصاف, خبریں, قومی, مذہب
3 0
0
توہین مذہب کیس: عدالت نے اسکالر جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے سابق لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی۔

فیصلہ ملتان کی سینٹرل جیل میں سنایا گیا جس کے مطابق جنید حفیظ پر توہین مذہب کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ لہذا، دفعہ 295 سی کے تحت انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

RelatedPosts

میری بیٹی سے زیادہ پارٹی میں اور کوئی بہتر امیدوار نہیں تھا: شاہ محمود قریشی

برطانوی محاصرہِ ملتان: ایک ڈرامائی بیانیہ، بالاخر قلعہ کُہنہ ملتان کے پاؤں اُکھڑ گئے

Load More

فیصلے میں جنید حفیظ کو توہین مذہب کی دفعہ 295 بی کے تحت عمر قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 295 اے کے تحت 5 لاکھ جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

جنید حفیظ کو مارچ 2013 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کے الزام پر لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

#JunaidHafeez handed down death sentence in blasphemy case. Junaid Hafeez is a Pakistani university lecturer and accused of blasphemy under Pakistan’s broad blasphemy laws. Hafeez was arrested in 2013 and held in solitary confinement since 2014. #JusticeForJunaidHafeez pic.twitter.com/9uojdz55Gl

— Nighat Dad (@nighatdad) December 21, 2019

راجن پور سے تعلق رکھنے والے جنید حفیظ کے والد حفیظ النصیر نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا وہ پراعتماد ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا۔

ان کا خیال تھا کہ اب تک جتنی سماعتیں ہو چکی ہے اور جو گواہ پیش ہو چکے ہیں اور وکلا جس طرح کی جرح کر چکے ہیں، اس سے ہمیں لگتا ہے کہ میرے بیٹے جنید پر لگے الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔

حفیظ النصیر کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہمیں امید ہے کہ اسی کورٹ سے ہمیں بریت ملے گی اور میرا بیٹا جنید رہا ہو گا۔

 

جنید حفیظ کا معاملہ ہے کیا؟

جنید حفیظ کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے۔ وہ 2010 میں امریکہ کی جیکسن اسٹیٹ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بڑے شوق سے واپس پاکستان آئے تھے۔ جنید حفیظ پر ملتان کے تھانہ الپا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ کیس اس وقت شہ سرخیوں میں آیا، جب مدثر نامی وکیل نے یہ کیس لڑنے کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی دن وکیلوں کے ایک گروہ نے یہ کیس لینے پر مدثر کو ہراساں کیا۔

بعدازاں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے یہ کیس ملتان میں راشد رحمان کو ریفر کیا گیا۔ راشد رحمان اس کیس سے پہلے ملتان میں ہی درج ہونے والے توہین مذہب کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی دفاع کرچکے تھے جس پر انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

توہین مذہب کیس میں جنید حفیظ کا دفاع کرنے پر ایڈووکیٹ راشد رحمان کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس کے باوجود راشد رحمان نے یہ کیس چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ 7 مئی 2014 کو راشد رحمان کو دو مسلح افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔

6 سال سے قید جنید حفیظ نے انٹرمیڈیٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور کے کنگ ایڈوڑ میڈیکل کالج میں داخلہ لیا۔ میڈیکل کی تعلیم ادھوری چھوڑنے کے بعد جنید حفیظ نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کے لیے ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ جس کے دوران جنید حفیظ بطور فل برائٹ اسکالر امریکی ادب میں ماسٹرز کرنے امریکہ کی جیکسن اسٹیٹ یونیورسٹی چلے گئے۔

اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جنید حفیظ نے شعبہ تدریس سے وابستہ ہونے کے لیے ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کو ہی منتخب کیا۔

جنید حفیظ کے وکیل کا کہنا ہے کہ جنید حفیظ بطور وزیٹنگ لیکچرار بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں تعینات تھے اور انہی دنوں یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ انتخابات آ گئے۔ ان انتخابات میں جنید حفیظ نے شعبہ انگریزی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شیریں زبیر کی حمایت کی جبکہ مخالف دھڑے کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے تھا۔

جنید حفیظ کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ہی یونیورسٹی میں مستقل لیکچرار کے لئے آسامی نکل آئی۔ جس کے لیے جنید بھی امیدوار تھا۔ اسی آسامی کے لیے مذہبی گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار بھی تھے۔

جنید حفیظ کے وکیل کے مطابق اس مخالفت کے سبب جنید حفیظ پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد شائع کیا ہے۔ اس الزام کے بعد تھانہ ایس ایچ او الپا، نیاز احمد کی مدعیت میں جنید حفیظ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

امریکا کی جیکسن اسٹیٹ یونیورسٹی میں پاکستان کے جنید حفیظ کا نام شاید آج بھی دنیا کے مایہ ناز اسکالروں کی فہرست میں آویزاں ہو لیکن سینٹرل جیل ملتان کی کال کوٹھڑی میں تنہا بیٹھا وہ لیکچرار دن گن رہا ہے کہ  کب یہ تاریک رات  ختم ہوگی اور اسے بھی انصاف ملے گا۔

Tags: بہاؤالدین ذکریاجنید حفیظملتان
Previous Post

پرویز مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے گھر نامعلوم افراد کی ڈکیتی

Next Post

2 سال میں 8 لاکھ 84 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

by نیا دور
اگست 13, 2022
0

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مختصر وقت میں ملک کو...

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن اشتہاری؟

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن اشتہاری؟

by توصیف احمد خان
اگست 13, 2022
0

صحافی خاور گھمن نے ''92 نیوز'' کے ایک پروگرام میں جے ایس بینک اور اس کے سابق چیئرمین علی جہانگیر صدیقی پر...

Load More
Next Post
2 سال میں 8 لاکھ 84 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

2 سال میں 8 لاکھ 84 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

سلمان اقبال اور کچھ اینکرز نے مراعات کی خاطر ARY ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگا دیں

by عمر اظہر بھٹی
اگست 13, 2022
0

...

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,741
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
اگر نوجوان تحریک آزادی کے اصل مشاہیر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو وہ تکلیف دہ حقائق پڑھیں کہ کس طرح ان کو مذہبی نفرت کا شکار بنا کر محسن کشی کی گئی۔urdu.nayadaur.tv/features/94051/amuhammad-ali-jinnah-pakistan-14-august-independence-day-establis... ... See MoreSee Less

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

urdu.nayadaur.tv

پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا سورج بروز 14 اگست، جبری تبدیلی مذہب کا شکار 39 بچیوں اور خواتین، توہین مذہب کے الزام ...
View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu plans to premiere a video.

9 hours ago

Naya Daur Urdu
'Neutrals' have had enough. They have given up their neutrality. Not to fix Imran but to save their institution. Shahbaz Gill is the first episode. Now let's see how 'un-neutral' they will become and how many of Imran Khan's aides will stick with him to the end, writes Saleem Safi. ... See MoreSee Less

'Neutrals' Have Given Up Their Neutrality, Writes Saleem Safi

www.facebook.com

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In