قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ؟ ’عراق میں امریکہ کی سب سے بڑی ملٹری بیس پر میزائل حملہ‘

قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ؟ ’عراق میں امریکہ کی سب سے بڑی ملٹری بیس پر میزائل حملہ‘
ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی عراق میں راکٹ حملے میں ہلاکت کے بعد غیر مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ عراق میں امریکہ کی سب سے بڑہ ملٹری بیس عین الاسد پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی صحافی فرناز فسیحی کے مطابق عراق میں امریکہ کی سب سے بڑی بیس عین الاسد پر بیلسٹک میزائل حملوں کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

https://twitter.com/farnazfassihi/status/1213166276752879616

ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق بھی عراق کے ابنار صوبے میں واقع امریکی بیس پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم، عراقی فوجی حکام نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

آج صبح بغداد ائر پورٹ پر ایرانی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ایک راکٹ حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس حملے کو ’قتل‘ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

آج شام امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے جنرل باجوہ کو بتایا تھا کہ یہ فیصلہ امریکہ نے اپنے دفاع میں کیا تھا کیونکہ ایرانی حکومت کے اقدامات خطے میں امریکی مفادات، اور اس کے فوجی افسران کے تحفظ میں رکاوٹ بن رہے تھے۔