کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب دھماکہ، 12 افراد زخمی

کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب دھماکہ، 12 افراد زخمی
کوئٹہ کے باچاخان چوک کے قریب دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باچا خان چوک کے قریب میکانکی روڈ پر دھماکہ ہوا جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔