کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بوٹ پالش والے بچے سے ملاقات کرکے اس کی مالی معاونت کی ہے اور شدید سردی سے محفوظ رہنے کے لیے اسے گرم کپڑے بھی دیے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پردو دن قبل ایک ایسے معصوم و کمسن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو سخت سردی اوربرفباری میں گھر پہ رہنے کے بجائے تھر تھر کانپتا ہوا بوٹ پالش کا سامان سڑک پہ رکھ کر بیٹھا گاہکوں کا منتظر تھا۔
ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا کہ شدید سردی سے بچاؤ کے لیے اس کے پاس مناسب گرم کپڑے نہیں تھے اور اس نے تیز چلتی یخ بستہ ہواؤں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک چادر کا سہارا لیا ہوا تھا۔
ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا کہ ہونے والی برفباری اس کے بوٹ پالش کے سامان کو سفیدی سے ڈھک رہی تھی لیکن شاید اس کے گھر کی غربت نے اسے باہر سڑک پہ نکلنے پر مجبور کیا تھا۔
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان بوٹ پالش کرنے والے اس بچےسے ملاقات کر رہے ہیں جسکی سردی میں روزگار کے انتظار میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ وزیراعلئ نے بچے کی مالی معاونت بھی کی اور بچے کو گرم کپڑے اور ایک ماہ کا راشن بھی دیا گیا@jam_kamal @LiaquatShahwani @asfandyarkk pic.twitter.com/Otm9ErBetR
— نیک محمد خان کاکڑ (@naikkakar7) January 17, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین کی جانب سے رنج و غم، دکھ اور شدید غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ سلسلہ ہنوز برقرار ہے۔
کوئٹہ کی جما دینے والی شدید سردی میں جب مائیں اپنے بچوں کو بستر سے نکلنے نہیں دیتیں بوٹ پالش لیے روزی روٹی کمانے نکلا یہ ننھا بچہ انسانیت کے نام پر بھی اور فلاحی ریاست، مدینہ کی ریاست کا نام لینے والوں کے منہ پر بھی شدید طمانچہ ہے
😔 pic.twitter.com/9tt35X9PJj— مرشد🙏🏼 (@SaithumerP) January 14, 2020
کوئٹہ کی جمادینےوالی سردی میں جب مائیں اپنے بچوں کو بسترسے نکلنےنہیں دیتیں بوٹ پالش لیے روزی روٹی کمانےنکلا یہ ننھا بچہ ان ڈالر خوروں کے منہ پر تمانچہ ہے جو میوزیکل چئیر پرمبنی جمہوری نظام چوروں لٹیروں کو باری باری مسلط کرکے عوام کوبےوقوف بناتے ہیں
😔 pic.twitter.com/GHpcdAnCoj— جلی کٹی – Hard Talk (@ihtjk1) January 15, 2020
کھلونوں کے ساتھ کھیلنے کی عمر میں، خون جما دینے والی سردی میں بچے پیٹ کے ایندھن کے لئے بوٹ پالش کرنے پر مجبور ہیں.
بچوں کو مزدوری پر مجبور کرنے والے حکمرانوں پر لعنت.
کسی بھی زندہ قوم اور ریاست کے ڈوب مرنے کے لئے کوئٹہ بلوچستان کے بچے کی یہ ویڈیو ہی کافی ہونی چاہئے pic.twitter.com/gSJjm3Np9b— Blunt (@Shinamuller) January 15, 2020
کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی اور جگہ جگہ برف کے ڈھیر کے باوجود
کوئٹہ کا محنت کش بچہ کام کرنے میں مصروف،
جس نے بوٹ پالش کا سامان اپنے سامنے رکھا ہوا ہے۔ اور گاہک کے انتظار میں باہمت بچے نے خود کو چادر میں لپیٹ رکھا ہے۔ pic.twitter.com/gP8Bv8FY19— Muhammad Wahaj Shameel (@WahajShameel) January 15, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے وزیراعظم نے آفر کی ہے جس ملک میں برفباری میں برف پر بیٹھ یہ پانچ سال کا بچہ بوٹ پالش کر کے روزی روٹی کمانے پر مجبور اسے پہلے اپنے ملک میں ان غریبوں کے مسائل حل کرنے چاہیں کیا یہ ہے ریاست مدینہ ؟
https://twitter.com/RAShahzad1/status/1217370866092331009?s=20
سلیم صافی نے ٹویٹ کی کہ اس ملک کے ارب پتیوں اور بااختیار لوگوں نے اب بھی ان جیسے بچوں کو دھیان نہ دیا تو یہ ملک ان کے بچوں کے رہنے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔ اللہ کا واسطہ! اپنے بچوں کی خاطر ، ان جیسے بچوں کی فکر کیجئے۔
اس ملک کے ارب پتیوں اور بااختیار لوگوں نے اب بھی ان جیسے بچوں کو دھیان نہ دیا تو یہ ملک ان کے بچوں کے رہنے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔ اللہ کا واسطہ! اپنے بچوں کی خاطر ، ان جیسے بچوں کی فکر کیجئے۔ https://t.co/548CJuFWgb
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) January 15, 2020