لاہور کے علاقے بیگم کوٹ انسانیت کی تذلیل کا منظر پیش کرتا رہا، گاڑی کو راستہ نہ دینے پر بگڑے رئیس زادے نے رکشہ ڈرائیور کو سڑک کےدرمیان مرغا بنادیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوٹ عبدالمالک جی ٹی روڈ کے قریب رکشہ ڈرائیور لاہور کی طرف آرہا تھا کہ ایک کار سوار نے رکشے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن راستہ نہ ملنے پر کار سوار غصے سے لال پیلا ہوگیا۔
فیروزوالہ۔ گاڑی کو راستہ نہ دینا غریب کو مہنگا پڑ گیا
بیگم کوٹ کے علاقہ میں بگڑے رئیس نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک مرغا بنا دیا
غریب رکشہ ڈرائیور کی منت اور گذارشات بھی کام نا آئی پاس کھڑی عوام دیکھتی رہی
بگڑے رئیس نے پہلے گالم گلوچ کی جب دل نہ بھرا تو سڑک پر مرغا بنا ڈالا#Karachi pic.twitter.com/jy81c1cT0Z— کراچی والے (@KarachiWalay90) January 18, 2020
کار سوار گاڑی رکشے سے آگے نکالتے ہوئے رکشہ کو روک لیا اور ڈرائیور کو اتار کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے سڑک کے درمیان مرغا بنا دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار رکشہ ڈرائیور کو مرغا بنا کر غلیظ گالیاں دے رہا ہے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود کار سوار کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔