فیصل آباد: سفاک ڈاکوؤں کی دورانِ واردات 14 اور 12 سالہ بہنوں سے جنسی زیادتی

فیصل آباد: سفاک ڈاکوؤں کی دورانِ واردات 14 اور 12 سالہ بہنوں سے جنسی زیادتی
فیصل آباد میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد نے 12 اور 14 سالہ دو بہنوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 379 گ ب میں پیش آیا، جبکہ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ روڈالہ میں درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ 5 مسلح افراد نے رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی اور اس دوران اسلحہ کے زور پر اس کی 14 اور 12 سالہ بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر سے 20 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

علاقہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد متاثرہ خاندان کی شناخت پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔