عمران، ٹرمپ ملاقات: ”انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں“

عمران، ٹرمپ ملاقات: ”انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں“

ڈیووس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے اور اس موقعے پر عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے ساتھ دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔


اس موقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم کشمیر کی صورت حال پر بات کریں گے۔‘ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر بھی بات ہوگی۔‘






صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے وفود کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی۔




پاکستانی وفد میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور زلفی بخاری بھی موجود تھے۔