ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے بانی رہنما منظور پشتین کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فوری طور پر غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً تین بجے تہکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ منظور پشتین پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج ہے اور اسی سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظور پشتین کی گرفتاری پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی ایم رہنما کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔



دوسری جانب پی ٹی ایم رہنما و ممبر قومی اسمبلی محسن ڈاور نے آج نیشنل پریس کلب میں 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں پی ٹی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔



 



واضح رہے کہ آیف آئی آر کے مطابق منظور پشتین پر الزام ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہونے والی ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتا اور ریاست سے متعلق غلط زبان استعمال کی۔ پی ٹی ایم رہنما کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی نیا دور نے حاصل کر لی ہے۔