اسلام آباد کینیڈا جیسا، موٹروے کا سفر شاندار تھا: مشرقی پنجابی اداکار کا بھارت میں انٹرویو

اسلام آباد کینیڈا جیسا، موٹروے کا سفر شاندار تھا: مشرقی پنجابی اداکار کا بھارت میں انٹرویو
اسلام آباد: بھارتی پنجابی فلموں کے سپرسٹار گپی گریوال نے حال ہی میں، گردوارا دربار صاحب کرتارپور پر حاضری دینے کے لئے پاکستان کا دورہ کیا۔

کرتارپور راہداری بننے پر اور پاکستان آمد پر ویسے تو ہر یاتری خوش ہوتا ہے لیکن گپی گریوال کو راہداری کے ساتھ ساتھ موٹروے کی خوبصورتی اور دیکھ بھال بھی خوب پسند آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے کا سفر نہایت شاندار تھا، نہ کوئی کچرا اور نہ کوئی جانور سڑک پر نظر آئے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر موجود بیت الخلا کو دیکھ کر اداکار کا کہنا تھا کہ یہ بہت زبردست اقدام ہے۔



مشرقی پنجاب کے اداکار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اور اسلام آباد کی خوبصورتی کو دیکھ کر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بالکل کینیڈا جیسا ہے۔ کرتارپور راہداری آغاز ہی سے دونوں ممالک کے بیچ دوستی کے فروغ کا باعث بنی ہوئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ سلسلہ مزید گہرا ہوگا۔