• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, فروری 4, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پی ٹی ایم اور اے این پی ایک پیج پر؟

نیا دور by نیا دور
فروری 19, 2020
in خبریں, سیاست
2 1
0
پی ٹی ایم اور اے این پی ایک پیج پر؟
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قبائلی اضلاع کے مسائل کے حوالے سے  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی دفتر باچا خان مرکز پشاور میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن، بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز سمیت دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جرگے کی میزبانی اے این پی کر رہی تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے منعقد قبائلی ضم شدہ اضلاع کے مسائل کے حوالے سے جرگے میں شریک مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ کسی بھی صورت قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کو دوبارہ فعال ہونے نہیں دیں گے اور ساتھ ہی متفقہ طور پر لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

RelatedPosts

‘دہشت گردی ختم کرنی ہے تو پی ٹی ایم کو آزاد کرنا پڑے گا’

‘ہسپتال میں مجھ پر 2 حملے ہوئے، غیر محفوظ ہوں’ علی وزیر کا ہسپتال سے جیل واپس بھیجنے کا مطالبہ

Load More

جرگے کے صدر اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ فوج کا ضم شدہ اضلاع کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ان مسائل کے ذمہ دار تو ضیا الحق تھے اور بعد میں اس میں مزید اضافہ پرویز مشرف نے کیا تھا اور یہی فوج ہی ان مسائل کو ختم کر سکتی ہے۔‘

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ ’مجھے خوشی ہے کہ سیاسی و غیر سیاسی تنظمیں اس جرگے میں موجود ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ قبائلی اضلاع کے مسائل حل کیے جائیں۔ ہم اگر سنجیدگی سے کام کریں گے تو یہ مسائل ضرور حل ہوں گے۔‘

اس جرگے نے ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا جس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومتیں 90 روز کے اندر ضم شدہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام ہو چکی ہیں اور اسی آئینی ترمیم کے تحت فوری طور پر یہ انتخابات کرائے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق ضم اضلاع میں دوبارہ آباد کاری کے لیے ذاتی مکانات اور عمارتوں کے کیے گئے سروے اور وعدوں کے مطابق سڑکیں، ہسپتال اور کالجز دوبارہ تعمیر کیے جائیں۔

اعلامیے میں لاپتہ افراد کی بات بھی کی گئی ہے جو پشتون تحفظ مومنٹ کے بنیادی مطالبات میں بھی شامل ہے۔ اعلامیہ میں لکھا گیا ہے کہ ضم اضلاع میں لاپتہ افراد کی تفصیل پوری معلومات سمیت حکومت سامنے لائے اور اس کے بعد ان افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ’ضم اضلاع میں گڈ اور بیڈ (طالبان) کا فرق بد امنی کو دعوت دیتا ہے۔ ریاست کو چاہیے کہ اس امتیاز کو ختم کر کے دائمی اور حقیقی امن کے لیے راہ ہموار کرے۔‘

اسی طرح جرگہ اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ یہ جرگہ پشتون سرزمین اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں ایک اور پراکسی جنگ نہیں چاہتا اور اس بد امنی سے مخصوص لوگوں کی جو آمدن چل رہی ہے تو اس ذریعے کو بند کیا جائے۔

پی ٹی ایم کی جرگے میں شرکت: کیا پی ٹی ایم اور اے این پی ایک پیج پر ہیں؟

وزیر ستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی علی وزیر، اور صوبائی رکن اسمبلی میر کلام وزیر نے اس جرگے میں پی ٹی ایم کی نمائندگی کی۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ اے این پی کی جانب سے پی ٹی ایم پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کا اس بارے میں موقف رہا ہے کہ پی ٹی ایم کو پاکستان کے ریاستی اداروں کی سپورٹ حاصل ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو پی ٹی ایم کے دو ارکان انتخابات میں کامیاب نہ ہوتے۔ اسی طرح اے این پی کے صدر ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی ایم کے ساتھ ان کے اختلافات اس وجہ سے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

تاہم اس جرگے میں پی ٹی ایم کی شمولیت غیر معمولی تھی۔ اس حوالے سے جب علی وزیر سے پوچھا گیا تو انھوں نے انڈپینڈںٹ اردو کو بتایا کہ ’اس جرگے نے ایک تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی ایم جو تحریک پہلے سے چلا رہے ہیں تو اب باقی پشتونوں کے نمائندے بھی جاگ گئے ہیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ آج کے جرگے میں تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس کے لیے لائحہ عمل 10 مارچ کو ہونے والے اے این پی کے اعلان کردہ جرگے میں سامنے آئے گا جس کے بعد ایک پارٹی سے دو دو اراکین چنے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کی تحریک اپنی جگہ قائم رہے گی اور ہم ہر اس بندے اور تنظیم کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو پشتونوں کی حقوق کی بات کریں گے۔

ایمل ولی نے اس حوالے سے بتایا کہ پی ٹی ایم سمیت کوئی بھی تحریک جو پشتونوں کے حقوق کی بات کرے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ آج کے جرگے میں پی ٹی ایم کی نمائندگی بھی موجود ہے۔


یہ خبر انڈپینڈنٹ اردو کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی

Tags: انڈپینڈنٹ اردواے این پی جرگہپی ٹی ایم
Previous Post

گومل یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج، پولیس کا تشدد اور پرچے

Next Post

انسانی تعلقات میں عمدہ قیادت کا کردار

نیا دور

نیا دور

Related Posts

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا پاکستان سے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کا مطالبہ

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں وکی پیڈیا اور وکی میڈیا پراجیکٹس تک رسائی فوری طور...

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

چینی شہریوں کو سیکیورٹی کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

by نیا دور
فروری 4, 2023
0

ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں مقیم یا نجی کمپنیوں کے ساتھ...

Load More
Next Post
انسانی تعلقات میں عمدہ قیادت کا کردار

انسانی تعلقات میں عمدہ قیادت کا کردار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

عمران خان، اور ان کے ارد گرد بیٹھے سیاسی آوارہ گردوں کی اصل حقیقت!

by عاصم علی
فروری 2, 2023
1

...

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
فروری 3, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In