عامر لیاقت کے آگے گھگی بندھنے پر خلیل الرحمان قمر کے دوہرے معیار پر تنقید

عامر لیاقت کے آگے گھگی بندھنے پر خلیل الرحمان قمر کے دوہرے معیار پر تنقید
متنازع شخیصت  خلیل الرحمان قمر جو  کہ ماروی سرمد کے ساتھ ایک لائیو ٹی وی شو میں  بد زبانی اور گالم گلوچ کرتے نظر آئے، دوسرے شو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے سامنے مکمل طور پر بھیگی بلی بنے پائے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایکسپریس نیوز کے لائیو شو میں خلیل الرحمان قمر پر سخت ترین الفاظ میں تنقید کی جس کے دوران وہ خاموشی سے بیٹھے سنتے رہے۔ عامر لیاقت نے خلیل رحمان کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہئے انہیں انسانی معاشرے کی حفاظت کے لئے انہیں الگ رکھنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے خلیل الرحمان قمر کو خود پسند، فرونیت پر مبنی طبیعت کا حامل دماغی مریض قرار دیا۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1235517867732267008

تاہم جب اینکر نے خلیل الرحمان قمر کو عامر لیاقت کے تبصرہ پر ردعمل دینے کی دعوت دی تو انہوں نے معذرتخواہانہ  انداز میں خود کو عامر لیاقات کا مداح قرار دینے میں عافیت جانی۔

ناظرین ایک عورت کے سامنے گرجتے برستے خلیل الرحمان قمر کی عامر لیاقت کے سامنے گھگی بندھی دیکھ کر سوال کرتے نظر آرہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا خلیل الرحمان قمر کی مردانگی ڈاکٹر عامر لیاقت کے سامنے ہوا ہوگئی؟ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ  خلیل الرحمان قمر ایک ایسا کمزور مرد ہے جو عورت کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوجاتا ہے۔