عورت مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر،کل سماعت

عورت مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر،کل سماعت
عورت مارچ کے انعقاد میں دو دن باقی ہیں۔ تاہم یہ مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ اور اب مارچ مخالف حلقوں نے عورت مارچ رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عورت مارچ کو روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسے ہنگامی بنیادوں پر  چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر لیا گیا ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 8 مارچ کوغیراسلامی اور غیراخلاقی عورت مارچ ہونے جا رہا ہے۔ عورت مارچ پوسٹرز پر درج نعرے اسلام، آئین، قانون اور اخلاقیات کے خلاف ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ آزادی کے نام پر بیہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عدالت فریقین کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے.
درخواست میں وفاقی حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ عورت مارچ کے خلاف یہ درخواست اسلام آباد کے آٹھ شہریوں نے نزاکت بیگ و دیگر وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔