بھارت: سکھوں نے عمران خان کی تصویر اور ’’شکریہ پاکستان‘‘ والا گورونانک شاہی کیلنڈر جاری کر دیا

بھارت: سکھوں نے عمران خان کی تصویر اور ’’شکریہ پاکستان‘‘ والا گورونانک شاہی کیلنڈر جاری کر دیا
بھارتی سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی، سکھ رہنماؤں نے کیلنڈر شائع کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تصویر لگائی اور ’’شکریہ پاکستان‘‘ بھی لکھا۔

پاکستانی سکھ رہنما اور پارلمیانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تصویر لگانے کا مقصد بھائی چارے کا پیغام دینا تھا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جو بھی بھائی چارے اور امن کے لئے آواز اٹھائے گا، لوگ اسے عزت دیں گے۔



یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل بھارتی سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا جس کے بعد بھارتی سکھ پاکستان کی حدود میں موجود کرتارپور راہداری کا دورہ کر سکتے ہیں اور اپنے مقدس مقامات پر جا کر عبادت کر سکتے ہیں۔

عمران خان کی ان اقدامات کی وجہ سے بھارت میں موجود سکھوں کی جانب سے عمران خان کے احترام میں گورونانک شاہی کیلنڈر پر ان کی تصویر لگائی گئی ہے۔