• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پروفیسر باغی نے اینکر پرسن آفتاب اقبال کا کچا چٹھہ کھول دیا، بڑے انکشافات

نیا دور by نیا دور
مارچ 9, 2020
in انٹرٹینمنٹ, خبریں, قومی, میڈیا
12 1
1
پروفیسر باغی نے اینکر پرسن آفتاب اقبال کا کچا چٹھہ کھول دیا، بڑے انکشافات
15
SHARES
70
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یوٹیوب پر ہٹلر دادا آفیشل کے نام سے موجود یوٹیوب چینل پر پروفیسر باغی کا ایک انٹرویو اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں پروفیسر باغی نے پاکستان کے معروف و مقبول کامیڈی شو کے اینکر آفتاب اقبال کے حوالے سے بڑے انکشافات کیے ہیں۔

ہٹلر دادا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال کے پروگرام کی ٹیم کے سابق ممبر پروفیسر باغی نے کہا کہ زوال کے دنوں میں یہ ہوتا ہے کہ بھانڈ مسخرے سوسائٹی کے آئیکون بن جاتے ہیں۔

RelatedPosts

زندگی کا سب سے مشکل شو حامد میر کے ساتھ کیا؛ عائشہ جہانزیب

جنرل باجوہ نے بتایا ہے ان کے پاس عمران خان کی ویڈیوز ہیں: آفتاب اقبال

Load More

پروفیسر باغی سے سوال کیا گیا کہ مزاحیہ سیاسی پروگراموں میں جگتوں پر زیادہ فوکس کیوں کیا جاتا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کوئی لطیف نکتہ بتائیں، کوئی حکایت بیان کریں، کوئی اچھا شعر سنائیں، کوئی اچھا لطیفہ ہی سنا دیں۔ یہ توجہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ آپ راہ چلتے چلتے اپنے کپڑے اتارنا شروع کر دیں کہ میں سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لوں گا۔ یہ بدتہذیبی ہے اور یہ دماغی خلل ہے۔ اس لیے ہمارے دوستوں سے توقع نہ رکھیں کہ وہ غالب کے لطیف نکات بیان کریں گے۔

ہٹلر دادا نے پروفیسر باغی سے پوچھا کہ پروگرام کے کپتان (اینکر) کے ہاتھ میں کتنا ہوتا ہے یہ فیصلہ کرنے میں کہ کس پر کتنا کیمرہ رکھنا ہے اور کیا کتنا دکھانا ہے؟ اس سوال کے جواب میں پروفیسر باغی نے بتایا کہ اصل رول تو اسی (اینکر) کا ہے۔ یہاں آفتاب اقبال کا نام لیے بغیر پروفیسر باغی نے کہا کہ یہ شو لائیو نہیں ہوتا، ریکارڈ ہوتا ہے اور یہ ٹیبل پر بنتا ہے، ٹیبل پر جس کی انگلی ڈیلیٹ پر ہے، وہ جس کا مرضی رول ڈیلیٹ کرتا جائے۔ اور یہ شو لوگوں کو ہنسانے کے لئے بنتا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو ہنسانا ہی کیوں اتنا ضروری ہے۔

پرفیسر باغی نے آفتاب اقبال کے شو کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ شو کیا اور اس سے ملتے جلتے شو کیا، سب ایک ہی ہیں۔ لیکن، اس شو کی بات اس لیے ہو رہی ہے کہ یہ ہر چینل پر مقبول شو رہا ہے۔ ان پرگراموں کا معاشرے کو کیا فائدہ ہوا، سب آپ کے سامنے ہے۔ گھٹیہ مزاح جس سے لوگ اجتناب کرتے تھے وہ عام ہوا ہے۔

ہٹلر دادا نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے پروفیسر باغی سے پوچھا کہ مزاحیہ سیاسی پروگراموں کے اینکرز کے بارے میں یہ عام ہے کہ ان کے پاس بڑا علم، تحقیق، معلومات اور دانش ہے۔ حقیقت میں ایسا ہے یا صرف باتیں بنی ہوئی ہیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پروفیسر باغی نے ایک بار پھر آفتاب اقبال کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ سارے اینکر ہمارے دوست ہیں اور جن کی آپ بات کر رہے ہیں وہ (آفتاب اقبال) ہمارے خصوصی دوست ہیں۔ میرے تو بہت ہی قریبی ہیں گورنمنٹ کالج میں میرے سینئر ہیں اور ان سے تعلق کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے زندگی گزاری ہے اور مزید بھی گزار رہے ہیں۔ اگر آپ اخلاقی اقدار کو قربان کر کے مزاح پیدا کر رہے ہیں تو یہ بھاری قیمت ہے۔

پروفیسر باغی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اینکر بھی ان کرکٹرز کی طرح ہیں جو محلے سے کرکٹ کھیلتے کھیلتے آگے آ جاتے ہیں اور اچانک ان کے سامنے ڈالرز کی ڈھیری لگا دی جائے اور ان سے کہا جائے کہ دو نوبال کرنے ہیں تو وہ کہے گا کہ ٹھیک ہے، اسے یہ نہیں پتا کہ 22 کروڑ لوگ تمہارے اوپر آس لگائے بیٹھے ہیں کہ تم آؤٹ کرو گے، تم خود آؤٹ ہو کہ باہر آ جاتے ہو۔

پروفیسر باغی نے اس موقع پر ن-م راشد کا شعر سناتے ہوئے کہا کہ: 

“آپ” ہم جس کے قصیدہ خواں ہیں

وصل البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں

“آپ” ہم مرثیہ خواں ہیں جس کے

ہجر البتّہ و لیکن کے سوا اور نہیں

“آپ” دو چہروں کی ناگن کے سوا اور نہیں!

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے پروفیسر باغی نے کہا کہ یہ دوہرے میعار کے لوگ ہیں۔ اور پھر خانے بنا رکھے ہیں کہ یہ میری پرائیویٹ لائف ہے یہ پبلک لائف ہے اور یہ کوئی لائف نہیں ہے۔ یہ سب بکواس ہے۔ یہ بیچارے عام سے للو پنجو ہیں جن کو آپ بہت اہم شخصیات بنا کے بیٹھے ہیں، علم ہمارے اینکروں کا ریسرچ ٹیمیں ہیں۔

پروفیسر باغی نے مزید کیا کہا مزید سنیے اس ویڈیو میں:

https://www.youtube.com/watch?v=uqWCp1qH8wc&feature=youtu.be

Tags: آفتاب اقبالخبردارخبرزارخبرناک
Previous Post

افغان صدر کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آوازیں

Next Post

پسند کی شادی: لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
پسند کی شادی: لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

پسند کی شادی: لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

Comments 1

  1. Mohammad Baig says:
    3 سال ago

    .He should have talked about their accounts but it looks he has protected them

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In