کرونا وائرس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا اہم اقدام

کرونا وائرس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا اہم اقدام
لاہور ہائیکورٹ کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے افسران اور ملازمین کو پورے پنجاب کی عدلیہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگانے سے روک دیا۔

ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ہائیکورٹ کے مطابق تمام افسران اور ملازمین رجسٹرپر حاضری لگائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے مراسلہ پورے پنجاب کی عدلیہ کو ارسال کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے تمام بینچز میں حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے بجائے رجسٹر پر لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی آواز بڑھتی جا رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔