ڈیرہ اسماعیل خان میں معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اندہوناک واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اندہوناک واقعہ
عورت مارچ کے حوالے سے گرما گرم بحث جاری ہے اور اسکے مخالفین کا خیال ہے کہ پاکستان میں تمام عورتیں محفوظ ہیں جبکہ یہ مارچ غیر ضروری ہے۔ تاہم ایسے میں  صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں معذور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ایسا گھناؤنا واقعہ سامنے آیا ہے کہ جس نے پڑھنے والوں کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو 3 افراد مذکورہ معذور خاتون کے گھر میں رات بارہ بجے داخل ہوئے اور معذور خاتون کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق تین افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی۔


پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کے بھائی کے مطابق مذکورہ خاتون اسکے بھائی سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم انکار پر اسنے زیادتی کا الزام لگا دیا۔