حال ہی میں مشہور ہونے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے دو مرکزی کردار کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
بات ہو رہی ہے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جو حال ہی میں امریکہ سے واپس آئے تھے۔ اس حوالے سے ہمایوں سعید نے اس سے متعلق اعلان کیا ہے۔ انکے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لکھا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر رہے ہیں۔
اس سے قبل انکی انسٹاگرام پوسٹس وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ امریکہ میں ایک فلائٹ میں تھے۔
Just landed at karachi Airport bhai …Magar abhi ghar nahin jaonga …Main aur Adnan Sidiki khud ko aik room main bund kar rahe hain kuch din ke liye …Allah hum sab ko apni amaan main rakhe…God bless u all
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 19, 2020
اب وہ ایک کمرے میں بند رہیں گے اور گھر نہیں جائیں گے۔ یہ معلومات معروف اینکر اور اداکار واسع چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں دی گئی ہیں۔