کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو کیسے دفنایا جائے؟ اہم معلومات جاری

کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کو کیسے دفنایا جائے؟ اہم معلومات جاری
کرونا وائرس نے اس وقت پاکستانی قوم کو دیگر اقوام عالم کی طرح سخت اذیت مییں مبتلا کر رکھا ہے۔ ایسے میں اب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالے افراد کو تابوت میں رکھ کر دفنایا جائے۔ اس کا مقصد وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اب تک خیبر پختونخواہ میں دو افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ مردان کو لاک ڈاون کیا گیا ہے۔