کرونا وائرس سے صحت یاب مرد جنسی قوت سے محروم ہوچکے ہوتے ہیں،چین میں انکشاف

کرونا وائرس سے صحت یاب مرد جنسی قوت سے محروم ہوچکے ہوتے ہیں،چین میں انکشاف
کرونا وائرس کے انسانی زندگیوں پر تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں۔ اور اب ایک عجیب و غریب رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں وائرس کے مردوں کے تولیدی نظام پر اثر دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے چینی ماہرین کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس مردانہ قوت پر اثر انداز ہوتا ہے اور مرد اپنی جنسی صلاحیتوں سے محروم ہو کر مردانہ کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس خصیوں کے ان حصوں کو نقصان پہناچاتا ہے جو مردانہ مادہ منویہ بناتے ہیں۔ اس نقصان کے بعد سے مرد اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ جبکہ یہ وائرس مردانہ عضو خاص کے جنسی عمل میں مخصوص حالت کو بھی متاثر کرتا ہے۔  اس تحقیق میں ایسے تمام مردوں کو تنبیہہ کی گئی ہے جو کرونا سے صحت یاب ہوئے کہ وہ اپنا سیمن اینڈ سپرم ٹیسٹ کرائیں۔

تاہم اس تحقیق پر دنیا بھر کے سائنسدانوں کی جانب سے سخت تنقید بھی ہو رہی ہے۔ اور اب یہ تحقیق چینی سائنسدانوں کی جانب سے نظر ثانی کے عمل میں ہے۔