لاہور: مائع گیس لے جاتے ہوئے ٹینکر میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی،3 افراد جھلس گئے

لاہور: مائع گیس لے جاتے ہوئے ٹینکر میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی،3 افراد جھلس گئے
لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں خوفناک حادثہ  ہوا ہے۔ حادثے میں مائع گیس لے جاتا ہوا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔ ٹینکر کے پھٹنے سے خوفناک آگ لگ گئی جس کے قریب موجود گاڑیوں، عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ موڑ پر واقع نجی پیٹرول پمپ کے سامنے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کو بھی نقصان پہنچا اور3 افراد جھلس گئے۔ 

جھلسنے والے افراد کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب آگ پر قابو پالیا گیاہے۔

مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں کہیں چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئے تھے۔ تاہم انہیں منتشر کردیا گیا تھا۔