کرونا کا کونسا مریض موت کا شکار ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے مخصوص علامت کی نشاندہی کر دی

کرونا کا کونسا مریض موت کا شکار ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے مخصوص علامت کی نشاندہی کر دی
کرونا وائرس کی علامات کے متعلق روز نئی تحقیق ہو رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کونسے مریض کس شدت کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے ان مریضوں میں جن کی حالت  تشویشناک  ہوتی ہے، ان  کے پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک واضح علامت کے طور پر سامنے آرہی  ہے۔

ماہرین  کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں سانس لینے میں مسئلہ ہونے کے ساتھ جسم میں درد ہونا بھی کرونا کی ہی  ایک علامت ہے۔ اور یہ ان مریضوں میں زیادہ ہوتی ہے جو خطرناک حد تک اس وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے  کہ کرونا کے مریضوں میں جسم میں تکلیف ہونے کی وجہ سائٹوکائننس نامی کیمائی مرکب ہےجو کہ جسم میں وائرس داخل ہونے کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں میں تکلیف دیکھنے میں آئی ہے۔ اور یہ مریض اکثر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔