پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید ہوگئے

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کلر کہار چکوال کے رہنے والے تھے۔


یاد رہے کہ  اس سے قبل 23 مارچ کی پریڈ کے حوالے سے مشق میں مصروف ایف سولہ طیارے  کے شکر پڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ  ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی تھی۔