کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری کر کے ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا انکشاف

کروڑوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری کر کے ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا انکشاف
کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان میں ایک سائیبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کر ایک ڈارک ویب پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے کہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پی ٹی اے نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی بھی فرد سے شئیر نہ کریں اور نہ ہی غیرمصدقہ ذرائع سے آنے والی معلومات یا کالز کو اٹینڈ کریں۔ ایسے حملے لوگوں کی ذاتی زندگی کو متاثر کرسکتے ہیں۔