افغانستان: کرونا وائرس صدارتی محل تک پہنچ گیا، 40 سے زائد ملازمین کرونا سے متاثر

افغانستان: کرونا وائرس صدارتی محل تک پہنچ گیا، 40 سے زائد ملازمین کرونا سے متاثر
افغانستان کے ایوان صدر کے ملازمین کی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ افغان صدارتی محل کے 20 ملازمین  میں  کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم امریکی اخبار  نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟


افغانستان میں کرونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ٹیسٹنگ کا عمل بہت سست اور اسکا حجم بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

اہم یہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر بھی وقتاً فوقتاً کھولے جاتے ہیں تا کہ تجارت کا سلسلہ جاری رہے اور بارڈر پار پھنسے شہریوں کو اپنے ملک جانے کا موقع مل سکے۔