نیویارک قبرستان بن چکا،میں وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں:نیویارک میں موجود میرا کی اپیل

نیویارک قبرستان بن چکا،میں وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں:نیویارک میں موجود میرا کی اپیل
کرونا سے تو تمام نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔ عام لوگ تو نشانے پر ہیں ہی مگر طاقتور سیاستدان ہوں یا آرمی چیفس، بادشاہ ہوں یا کھلاڑی یا پھر ہوں اداکار سب اس کی زد میں ہیں۔ اب نیویارک میں پھنسی پاکستانی اداکارہ میرا اس وائرس سے جان بچانے کی تگ و دو میں ہیں۔ پاکستانی اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ جیو کے لندن میں نمائندہ خصوصی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس ویڈٰیو میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لئے اپیل کر رہی ہیں۔ انکا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کے لئے نیویارک آئی تھیں انکے ساتھی اداکار سب واپس جا چکے ہیں اور وہ ادھر پھنس چکی ہیں۔ انکے چینی کیمرا مین کا انتقال ہو چکا ہے۔ انکے پاس زیادہ رقم بھی موجود نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ نیویارک ایک قبرستان بنتا جارہا ہے۔

https://twitter.com/MurtazaViews/status/1252196134828810240

موت سب کو آنی ہے لیکن میں غیر ملک میں نہیں مرنا چاہتی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ فنکاروں کا بہت ساتھ دیتے ہیں تمام دنیا کی حکومتیں اپنے شہریوں کو لے کر جا رہی ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ مجھے وطن واپس لے جانے کے انتظامات کیئے جائیں۔ میں اپنے وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ ہمایوں سعید عدنان صدیقی اور دیگر اداکار گزشتہ ماہ امریکہ میں کرونا کی وبا شروع ہوتے ہی واپس آگئے تھے تب تک فضائی حدود کی بندش نہیں ہوئی تھی۔