• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, مارچ 26, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

’کیا تم اللہ پر اپنی دین داری جتاتے ہو؟‘ قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

نیا دور by نیا دور
اپریل 23, 2020
in Coronavirus, انسانی حقوق, انصاف, خبریں, مذہب
7 0
0
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کی سماعت کرنے والے سات ججز کا شخصی خاکہ
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو ایک خط لکھ کر سپریم کورٹ کی عمارت میں نمازِ باجماعت کو رکوانے سے متعلق اپنا نکتہ نظر بیان کیا ہے اور اس کے مندرجات پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یوں تو کارپوریٹ لا کے ماہر مانے جاتے ہیں لیکن اس خط سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو مذہبی قوانین پر بھی دسترس حاصل ہے۔

ذیل میں قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے چند اہم ترین مندرجات پیش کیے جا رہے ہیں۔

RelatedPosts

ہم سب نااہل ہونے والے تھے، عمران خان کا فاشسٹ پلان تھا: خرم دستگیر خان

اب پی ٹی آئی نیا دور سے ناراض ہے

Load More

وہ لکھتے ہیں کہ میں نے آپ یعنی چیف جسٹس سے گذارش کی تھی کہ جب تک کرونا وائرس کی وبا ختم نہیں ہو جاتی، سپریم کورٹ کی عمارت میں نمازِ باجماعت کا سلسلہ معطّل کر دیا جانا چاہیے، جس کے جواب میں آپ نے مجھ سے اس کی مذہبی تاویل کے حوالے سے لکھنے کو کہا تھا۔ میں نے آپ کے سوال کا جواب اپنے محدود علم کی روشنی میں لکھنے کی کوشش کی ہے، اور تاحال میری نظر سے اس کا متضاد نکتہ نظر نہیں گزرا ہے جس میں قرآنی حوالہ جات کے ساتھ کہا گیا ہو کہ اپنی جان کو خطرے کے باوجود مسجدوں میں نماز ادا کرو۔ اگر میں نے اس پیغام کو غلط سمجھا ہے تو میں اللہ سے معافی کا طلبگار ہوں۔

جنابِ عالی، کرونا وائرس ایک طبی معاملہ ہے اور اس پر بہترین نکتہ نظر بھی طبی ماہرین اور ڈاکٹرز کا ہی ہو سکتا ہے اور یہ برادری کرونا وائرس کے دوران مذہبی اجتماعات کو روک دینے کے حوالے سے مکمل طور پر اتفاق رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنے خط کی شروعات سورۃ سبا کی آیت 14 کا حوالہ دے کر کی ہے کہ ’’پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم کیا تو انہیں اس کی موت کا پتہ نہ دیا مگر گھن کے کیڑے نے جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ ایک معمولی کیڑے نے ایک پیغمبر اور بادشاہ کے اس جہانِ فانی سے کوچ کرنے کا سامان کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ایک معمولی جرثومے کرونا وائرس نے بھی ہزاروں سال بعد کچھ مذہبی سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا ہمیں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے ایک جگہ اکٹھا ہونا چاہیے، باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ جسٹس عیسیٰ نے یاد دلایا کہ نماز کے دوران بار بار جسم کے اعضا کو چھوا جاتا ہے اور سجدہ کرتے ہوئے زمین پر ماتھا بھی ٹیکا جاتا ہے اور اس دوران وائرس کی ترسیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم، بشمول سائنسی علم حاصل کرنا اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے لکھا کہ قرآن میں عقل کا لفظ 49 مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔ یتفکر یعنی فکر کی دعوت 17 مرتبہ دی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عقل والوں کے لئے نشانیاں رکھی ہیں۔

جسٹس عیسیٰ لکھتے ہیں کہ قرآن میں انسانی جان کی اہمیت پر بھی خصوصی طور پر زور دیا گیا ہے اور ایک انسان کو بلاوجہ قتل کرنے کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے یہاں ہر شخص کی زندگی کو محفوظ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں سے دوری بنائے رکھنا وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے اور اس کو شکست دینے کا راستہ بھی یہی ہے۔ ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ وائرس کپڑے اور دیگر سطحوں پر کئی دن تک رہ سکتا ہے۔ یہاں وہ قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

اگلے ہی جملے میں وہ سورۃ الانساء سے حوالہ دیتے ہیں کہ اپنی جانیں مت لو۔ خود اپنے ہاتھوں سے خود کو تباہ مت کرو اور نیکی کے عمل کرتے رہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے صفائی کو بھی کرونا وائرس سے بچنے کا ایک اہم طریقہ بیان کیا ہے۔ اور صفائی بھی دینِ اسلام کا ایک اہم ترین جز ہے۔ ’اور اللہ خود کو پاک کرنے والوں کو پسند کرتا ہے‘ (سورۃ توبہ) ’اور جو کوئی بھی خود کو پاک رکھتا ہے وہ اپنے لئے ہی رکھتا ہے‘ (سورۃ فاطر) اور اس کے فوراً بعد یہ آیات ہیں کہ ’اندھا اور دیکھے والا برابر نہیں۔ اور نہ ہی اندھیرا اور اجالا اور نہ سایہ اور نہ تیز دھوپ‘۔

انہوں نے قرآن کی سورۃ النساء اور سورۃ المائدہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نماز فرض ہے لیکن بیماری کی صورت میں اس سے چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ اور اس کی وجہ بھی سورۃ المائدہ میں بتائی گئی ہے کہ اللہ تمہیں مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا بلکہ تمہیں پاک کر دینا چاہتا ہے۔ سورۃ البقرۃ کی آیت 286 کا حوالہ دیتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ اللہ کسی جان پر ایسی آزمائش نہیں ڈالتا کہ جسے برداشت کرنے کے وہ قابل نہ ہو۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس وبا کے دوران نماز نہیں روکی جا سکتی لیکن گھروں کو عبادت گاہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

سورۃ یونس کا حوالہ دیتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی پر وحی نازل کی کہ اپنے لوگوں کو کو مصر لے جاؤ اور اپنے گھروں کو عبادتگاہیں بنا لو اور وہاں باقاعدگی سے عبادت کرو۔ تم جہاں کہیں بھی جاؤ گے، وہاں خدا ہوگا۔ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ تمام زمین میرے لئے ایک مسجد ہے لہٰذا میری امت کا کوئی بھی شخص کہیں بھی موجود ہو، جب نماز کا وقت آئے تو اسے نماز ادا کرنی چاہیے۔

اللہ نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر خوف ہو تو پیدل چلتے ہوئے اور سواری پر بیٹھے بیٹھے ہی نماز پڑھی جا سکتی ہے اور اگر مؤمنین کو حملے کا خطرہ ہو تو نماز کو چھوٹا بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور جان کے خطرے کی صورت میں باجماعت نماز کو روکا بھی جا سکتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ سورۃ النساء میں فرماتا ہے کہ جب خطرہ ٹل جائے تو پہلے کی طرح نماز پڑھنا شروع کر دو۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو سب کچھ دیکھ رہا ہے وہ صورتحال کے مطابق عام حالات سے ہٹ کر فیصلے کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ مثلاً وضو کے لئے پانی نہ ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ حرام کھانے سے قرآن کی سورۃ المائدہ میں منع فرمایا گیا ہے لیکن انہی آیات میں شدید بھوک اور ضرورت کے عالم میں ان چیزوں کو کھانے کی اجازت بھی دی گئی ہے جنہیں عام حالات میں کھانے کی ممانعت ہے۔

وہ لکھتے ہیں کہ ایک ایسی بیماری جو اکٹھ سے بڑھنے کا خدشہ ہو اور پھر گھر جانے کی صورت میں گھر والوں کو بھی لگ سکتی ہو، جس کا کوئی علاج تاحال دریافت نہ ہوا ہو اور موت کا اندیشہ بھی ہو تو اسے شدید خطرے کی صورت مانا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ یاد رکھا جانا چاہیے کہ اللہ آسانیاں پیدا کرنے والا ہے۔

جسٹس عیسیٰ آخر میں لکھتے ہیں کہ لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے اور مؤمنین کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر بھی اللہ تعالیٰ نے جواب دے رکھا ہے: ’کہہ دو کیا تم اللہ پر اپنی دین داری جتاتے ہو؟‘ اسلام میں زیادتی یا جبر نہیں ہے۔ اسلام میانہ روی اور میزان کا دین ہے۔ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ مؤمنین وہ ہیں نیکی میں میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور زمین میں فتنہ نہیں پھیلاتے‘

’بیشک خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جو خود کو بدلنے کی کوشش نہ کرتی ہو‘۔

اگر میں نے اللہ تعالیٰ کے پیغام کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، تو میں اس کے لئے معافی کا طلبگار ہوں۔

Tags: Justice ISa Coronavirus letterNaya Daurجسٹس عیسیٰ کرونا وائرس خطقاضی فائز عیسیٰ کا جسٹس گلزار کو خط
Previous Post

درندہ صفت شخص کی لڑکی کیساتھ 23 روز تک مسلسل جنسی زیادتی

Next Post

عمران خان، شہباز گل مولویوں کے آگے سرنڈر کریں، انسانی حقوق کے تصور کو داغدار نہ کریں

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

‘اظہر مشوانی جبری گمشدگی کا شکار ہیں، کوئی اگر مگر قابل قبول نہیں’

by نیا دور
مارچ 25, 2023
0

اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، طلبی کے نوٹس جاری

by حسن نقوی
مارچ 25, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی پنجاب اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے۔ پی ٹی...

Load More
Next Post
عمران خان، شہباز گل مولویوں کے آگے سرنڈر کریں، انسانی حقوق کے تصور کو داغدار نہ کریں

عمران خان، شہباز گل مولویوں کے آگے سرنڈر کریں، انسانی حقوق کے تصور کو داغدار نہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In