عمران بھائی ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتے ہی رہو، میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے، جاوید میانداد

عمران بھائی ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتے ہی رہو، میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے، جاوید میانداد
ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر ہو رہی احساس ٹیلی تھون میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سپر سٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاںداد نے کہا ہے کہ عمران بھائی ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتے ہی رہو، میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے پاکستان کی تاریخ کی بڑی ٹیلی تھون کی گئی۔ ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں آئے اور اس وائرس کے اثرات ابھی آئے نہیں ہیں بلکہ یہ آئیں گے، اس لئے ہمارا ردعمل بھی ویسا ہی ہونا چاہیے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ٹیلی تھون میں ملک کے بڑی اور نامور شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر پاکستان کے معروف کرکٹر و سپر سٹار جاوید میانداد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی سے میں یہ ہی کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہ ہی رہ گیا ہے کہ مانگتے ہی رہو۔



پاکستان کے سپر سٹار نے مزید کہا ہے کہ میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

https://youtu.be/l993N5aWwcw