کرونا وائرس کا رخ سکیورٹی فورسز کی جانب: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسر سمیت 3 ہلاکتیں

کرونا وائرس کا رخ سکیورٹی فورسز کی جانب: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے افسر سمیت 3 ہلاکتیں
پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب اسنے دفاعی فورسز کی جانب رخ کرلیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس جو کہ نیم فوجی ادارہ ہے اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ائیر پورٹ پر تعینات تھے۔ انکے عملے کے 17 افراد بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اب تک اے ایس ایف میں کل 23 افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ پاکستان کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی اے ایس اہف اہلکاروں کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے 21 جبکہ امریکی بحریہ کے خلیج فارس میں موجود بحری بیڑے میں کرونا وائرس سے سیکڑوں فوجی اہلکار اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 12  ہزار کے قریب کیسز اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں  جبکہ اڑھائی سو سے زائد اموات کرونا وائرس سے ہو چکی ہیں۔