• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
ہفتہ, اگست 13, 2022
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

دنیا نیوز کے ہیڈکوارٹر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 سے زائد: ‘انتظامیہ مجبور کر رہی ہے کہ دفتر آئیں یا استعفیٰ دیں’

نیا دور by نیا دور
مئی 5, 2020
in Coronavirus, انسانی حقوق, خبریں, میڈیا
3 0
0
اے آر وائی نیوز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے بعد دنیا نیوز کے ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے نام نہاد جنگ میں فرنٹ لائن پر شریک میڈیا چینلز خود کرونا کی نرسریاں بن چکے ہیں۔ انکے دفاتر میں متعدد افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں رپورٹرز، ایڈیٹرز، پروڈیوسرز، کیمرا مین، ڈی ایس این جی سٹاف سمیت دیگر تکنیکی عملہ شامل ہے۔ تاہم اس بارے میں ناظرین کو کسی چینل پر ایک ٹکر بھی چلتا ہوا نظر نہیں آئے گا۔ 

یہی معاملہ دنیا نیوز کا ہے جس کے لاہور میں واقع ہیڈ کوارٹر میں کیمرا مینز،این ایل ایز، ڈرائیورز، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور صحافیوں سمیت 35 سے زائد ملازمین کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس وقت کرونا وائرس کا گڑھ بن چکنے والا دنیا نیوز کا یہ دفتر ایبٹ روڈ لاہور پر پی ٹی وی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قلعہ گجر سنگھ سے متصل ہے۔ جو کہ بذات خود ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ 

RelatedPosts

سندھ میں کورونا کی پابندیاں: شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت

کیا عام نزلہ زکام کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے؟

Load More

نیا دور نے 27 اپریل کو خبر دی تھی کہ دنیا نیوز کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں جواد نامی ایچ آر اہلکار میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود سوائے اسکے کہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو بند کیا گیا باقی دفتر جوں کا توں جاری رہا۔ چینل کے صحافیوں نے اپنے محکمہ جات کے سربراہان سے پورے سٹاف کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا تاہم اس حوالے سے دنیا چینل کی انتظامیہ نے خاص دلچسپی نہیں لی۔ جس کے بعد آخر کار بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت ایچ او ڈیز سمیت ایچ آر میں کام کرنے والے ملازمین کے کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے جس حوالے سے 29 اپریل کو نیا دور دوبارہ خبر دی کہ  40 افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا، جن میں سے مزید 10 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مزید 10 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دنیا نیوز کے ہیڈ آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے غیر معمولی اقدامات نہیں کیے جا رہے اور دفتر میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ دنیا نیوز میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے پر نیا دور کو  دنیا چینل ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ جب دفتر میں کرونا وائرس سے متاثر ملازمین کی موجودگی کا معاملہ شروع ہوا تو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں رش کم کرنے کے لئے الگ الگ دنوں پر ملازمین کو بلانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، لیکن چینل کے منتظمین نے اسے ماننے سے انکار کر دیا تھا جبکہ کینٹین بھی معمول کے مطابق چلتی رہی تھی۔ 

اس صورتحال کے بعد بھی دنیا نیوز انتظامیہ نے نہ تو چینل بند کیا نہ ہی سٹاف کی تعداد میں کمی کی۔ دنیا نیوز کے  ایک  رپورٹر نے نیا دور کو بتایا کہ ان پر فیلڈ میں جا کر ایز لائیو یا لائیو کرنے کی شرط لازم ہے اور اس میں کوئی گنجائش نہیں۔

صورتحال بگڑنے پر دنیا نیوز نے اپنے سٹاف میں تو کوئی خاطر خواہ کمی نہ کی اور نہ ہی اپنے خرچ پر کسی پرائیویٹ لیب سے سٹاف کا ٹیسٹ کرانے کا انتظام کیا بلکہ اپنے صحافتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے سرکاری لیبز سے ہی سٹاف کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرائے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی کوئی ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ نہیں بلکہ رینڈم ٹیسٹنگ تھی۔

اب صورتحال یہاں پر آن پہنچی ہے کہ ٹیسٹ  کے نتائج آنے کے بعد اب تک 37 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ابھی پورے دفتر کے ملازمین کی کل تعداد کے 40 فیصد کے ہی ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ باقی ٹیسٹ ابھی ہونا ہیں۔  جبکہ دنیا نیوز کے ڈائریکٹر ایچ آر کے بھی کرونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دنیا نیوز نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے۔ 

اس پیش رفت کے باوجود کسی بھی صحافی یا ٹیکنیکل سٹاف کو چھٹی نہیں دی جا رہی۔ ملازمین کو جان کے لالے پڑے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق چھٹی مانگنے والے ملازمین کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

دنیا نیوز کے لوکل چینل لاہور نیوز کے نیوز روم سٹاف میں سے ایک صحافی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے ساتھ ہی کام کرنے والے این ایل ای پروڈوکشن ٹیم کے رکن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی وہ اس سے پہلے تک دفتر آرہا تھا اسی طرح  سینٹرل ڈیسک پر موجود صحافی بھی کرونا کا شکار ہوگیا جب کہ اس کے ساتھ ہم سب کام کرنے والے اسی معمول کے مطابق دفتر آنے پر مجبور ہیں۔ ہماری اپنی جانیں تو خطرے میں ہیں ہی ہم اپنے بیوی بچوں اور پھر پوری کمیونٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سیدھی بات ہے کہ ہمارا جو استحصال ہونا ہے وہ ہو رہا ہے لیکن ہم لاہور شہر میں وائرس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔

دنیا نیوز کے سینٹرل اسائنمنٹ ڈیسک پر موجود لاہورکے سینئر صحافی کا کہنا تھا  کہ اگر ایک گلی سے ایک بھی تصدیق شدہ کیس نکل آئے تو ہم بریکنگ پر بریکنگ کا ‘پھٹا’ چلاتے ہیں تاہم عوام کو باخبر رکھنے کے دعویدار ہم  صحافی اپنے ادارے میں ہی 30 سے زائد کیسز کا ایک ٹکر نہیں چلا سکتے، چھٹی لینا تو دور کی بات ہے۔ 

دوسری جانب یہ  ضلعی انتظامیہ کی بھی نا اہلی ہے۔ ڈی سی آفس لاہور ذرائع کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال اس صورتحال سے مکمل طور پر با خبر ہیں تاہم وہ خاموش ہیں۔ ڈی سی آفس ترجمان سے بارے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 یہ بھی باعث تشویش ہے کہ دنیا نیوز سمیت لاہور کے دیگر نیوز چینلز میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی با خبر ہیں تاہم انکی جانب سے کوئی ایکشن سامنے نہیں آرہا ۔ اس ساری صورتحال میں دنیا نیوز میں کام کرنے والے صحافی اپنی اور اپنے اہل و عیال کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ اور انکا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف خود کے لئے بلکہ کمیونٹی کے لئے تھریٹ بن رہے ہیں۔ صورتحال پر بات کرنے والے کی نوکری خطرے میں ہیں جبکہ کئی صحافی کرونا کے خطرے اور انتظامی بے حسی کے باعث مستعفی ہو کر معاشی خود کشی کر رہے ہیں۔

طبی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر چینلز انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے اور کرونا کے حوالے سے چینلز کی انسپیکشن کی اپیل کی ہے تاکہ شہر میں وائرس پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

 

Tags: دنیا نیوز میں کرونا وائرسدنیا نیوز ہیڈ آفسکرونا وائرسکرونا وائرس سے صحافی متاثر
Previous Post

وزیراعظم عمران خان سے میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز اور بکیز کو پھانسی دینے کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ

Next Post

پنجاب کی شتر بے مہار نوکر شاہی، باغ جناح کو تباہ کرنے کے درپے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، قوم کو یوم آزادی مبارک: وزیراعظم شہباز شریف

by نیا دور
اگست 13, 2022
0

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مختصر وقت میں ملک کو...

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن ابھی تک اشتہاری

نجی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کیس، صحافی خاور گھمن ابھی تک اشتہاری

by توصیف احمد خان
اگست 13, 2022
0

صحافی خاور گھمن نے ''92 نیوز'' کے ایک پروگرام میں جے ایس بینک اور اس کے سابق چیئرمین علی جہانگیر صدیقی پر...

Load More
Next Post
پنجاب کی شتر بے مہار نوکر شاہی، باغ جناح کو تباہ کرنے کے درپے

پنجاب کی شتر بے مہار نوکر شاہی، باغ جناح کو تباہ کرنے کے درپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

"آپ آزاد ہیں”، نوجوان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کو واپس لیں

by عرفان رضا
اگست 13, 2022
0

...

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

سوات پر عسکریت پسندوں کے سائے: کیا جنت نظیر وادی سوات ایک بار پھر کشیدگی کی جانب گامزن ہے؟

by عبداللہ مومند
اگست 13, 2022
0

...

Salman Iqbal

وہ 5 کیسز جن میں ARY کو برطانیہ میں پراپیگنڈا اور ہتک عزت کا مجرم ٹھہرایا گیا

by نیا دور
اگست 10, 2022
0

...

Asad Durrani

شہباز شریف کا ہاتھ عوام کی نبض پر نہیں تھا

by لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی
اگست 6, 2022
0

...

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

ملتان ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی موروثی سیاست کے خلاف جنگ بے نقاب

by سعد سعود
اگست 6, 2022
0

...

میگزین

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

شاعری سے ٹی ٹی پی کمانڈر تک کا سفر کرنے والے عمر خالد خراسانی کون تھے؟

by عبداللہ مومند
اگست 8, 2022
0

...

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشہور جھوٹے پروپیگنڈے

by حسن نقوی
اگست 8, 2022
0

...

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

آمر سے لڑتے ہوئے جان دینے والا "وارث میر”

by بشیر ریاض
جولائی 11, 2022
0

...

Abdul Sattar Tari

عبدالستار تاری – جس کے پائے کا طبلہ نواز آج دنیا میں موجود نہیں

by محمد شہزاد
جولائی 7, 2022
1

...

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,740
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

Naya Daur Urdu

19 minutes ago

Naya Daur Urdu
سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد قدم قدم آباد تجھے#75YearsofPakistan ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

Naya Daur Urdu

1 hour ago

Naya Daur Urdu
میرے پاس مہنگائی کو کم کرنے کا فارمولا ہے، پر میں ابھی نہیں بتاونگا، وزیراعلی پنجاب پرویز الہی ... See MoreSee Less

Video

View on Facebook
· Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on Linked In Share by Email

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In