پی آئی اے طیارہ حادثہ: نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ زارا عابد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل

پی آئی اے طیارہ حادثہ: نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ زارا عابد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل
نامور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زارا عابد بھی پی آئی اے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنی ٹویٹ میں اس افسوسناک خبر کا اعلان کیا۔

ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنی ٹویٹ میں ماڈل و اداکارہ زارا عابد کی پی آئی اے حادثے میں ہلاک ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔



پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے صرف ایک منٹ قبل آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 



 










View this post on Instagram



















 

~ who is missing trips to the beach? ??‍♀️ #ZaraAbid


A post shared by Zara Abid (@zaraabidofficial) on











 










View this post on Instagram



















 

?, you make me happy! ____________ #ZaraAbid


A post shared by Zara Abid (@zaraabidofficial) on






وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پرواز میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مجھے مصدقہ خبریں مل رہی ہیں کہ کئی اور مسافروں پر اللہ کا کرم ہوا ہے اور وہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔



پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور 8 عملے کے لوگوں کو لے کر کراچی آرہی تھی۔