مارننگ شو میزبان ندا یاسر اپنے شوہر اور مارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کرونا وائرس کا شکار

مارننگ شو میزبان ندا یاسر اپنے شوہر اور مارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کرونا وائرس کا شکار
مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

میڈیا پر زیرگردش معلومات کے مطابق ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کرونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔



علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔



یاد رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ تمام افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔