کرونا وائرس کی وبا اس وقت اپنے عروج پرہے۔ نئے کیسز اور اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایسے میں حکومت اور ریاست کے دیگر ادارے پورے ملک میں کاروبار زندگی کھلوانے کے درپے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تو سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتوں کو پابند کیا گیا کہ وہ عید کے موقع پر مارکیٹس مسلسل کھولنے کی اجازت دیں۔ جس کے بعد دیکاھ گیا کہ مارکیٹس میں بے پناہ رش تھا اور کرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا تصور تک نہ تھا۔ اس سب کا اثر اب کرونا کی اموات اور نئے کیسز کی بد ترین شرح میں سامنے آرہا ہے۔
NCOC کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی SOP فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت SOPs فالو کرنے ہوں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 4, 2020
اب حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سےتازہ ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں طے کردہ ایس و پیز پر عملدرامد نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر متعدد بڑی مارکیٹس کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت ایس و پیز فالو کرنے ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک میں کرونا کے 85264 کیسز سامنے آچکے ہیں اور اب تک 16 سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔